مکہ مکرمہ، 7 مئی(اے پی پی): سعودی عرب میں عازمین حج کی آمد کا سلسلہ جاری ہے، اب تک 176 حج پروازوں کے ذریعے 44 ہزار 908 عازمین حج سعودی عرب پہنچ گئے۔
ترجمان مذہبی امور کے مطابق 33 ہزار 20 عازمین حج مکہ جب کہ 11 ہزار 888 عازمین حج مدینہ منورہ میں موجود ہیں۔ آج 14 پروازوں کے ذریعے مزید عازمین حج مکہ پہنچیں گے۔ حج فلائٹ آپریشن 21 مئی تک بلاتعطل جاری رہے گا۔
عازمین حج کو رہائش، خوراک، سفری و طبی سہولیات کی فراہمی جاری ہے،حج پیکیج میں شامل موبائل سم کے ذریعے عازمین حج اپنے پیاروں سے مسلسل رابطے میں ہیں۔ عازمین حج مکہ مکرمہ میں نفل عمرے، طواف اور زیارتوں میں مصروف ہیں۔











