مظفرآباد، 10 مئی ( اے پی پی): معرکہ حق کا ایک سال مکمل ہونے پر مظفرآباد کرکٹ اسٹیڈیم میں شاندار دفاعی نمائش کا انعقاد کیا گیا۔ قائم مقام صدر آزاد کشمیر چودھری لطیف اکبر نے دفاعی نمائش کا افتتاح کیا۔
دفاعی نمائش میں پاک فوج، پولیس اور دیگر سول اداروں کی جانب سے معلوماتی اور نمائشی اسٹالز لگائے گئے۔ شہریوں کی سہولت کے لیے مختلف کھانے پینے کی اشیاء کے اسٹالز بھی لگائے گئے۔
شہریوں کی بڑی تعداد نے دفاعی نمائش میں شرکت کی اور مختلف حصوں میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔ نمائش میں شریک شہریوں نے معرکہ حق کا ایک سال مکمل ہونے پر مسلح افواج کو خراج تحسین پیش کیا۔نمائش کے شرکاء نے دشمن کے خلاف مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑے ہونے کے عزم کا اعادہ کیا۔











