لاہور میں پاک چائنا فرینڈشپ سمر گیمز، ملتان ڈویژن ٹیبل ٹینس ٹیم کے ٹرائلز مکمل، آٹھ کھلاڑی منتخب

12

خانیوال،11مئی(اے پی پی): صوبائی دارالحکومت لاہور میں پاک چائنا فرینڈشپ سمر گیمز کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ ان مقابلوں میں دس گیمز جن میں ٹیبل ٹینس، ایتلٹکس،بیڈمبٹن،باسکٹ بال،فٹ بال، جمناسٹک،ٹینس،والی بال، ویٹ لفٹنگ اور مارشل آرٹ وشو کے مقابلے ہوں گئے جس میں گرلزوبوائز کھلاڑی حصہ لیں گئے۔

ملتان ڈویژن کی ٹیبل ٹینس ٹیم کی سلیکشن کے لیے سپورٹس جمنازیم میں گرلز و بوائز کھلاڑیوں کے ٹرائلز منعقد ہوئے۔

  لاہور میں 17سے 21مئی تک منعقد ہونے والے پاک چائنا فرینڈ شپ مقابلوں میں شرکت کے لیے ملتان ڈویژن کی ٹیبل ٹینس آٹھ  گرلز و بوائز کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیم کے ٹرائلز منعقد ہوئے۔

منتخب ہونے والے کھلاڑیوں نے ان  گیمز کے انعقاد پر وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا شکریہ ادا کیا ہے۔

پاک چائنا فرینڈ شپ گیمز سے نہ صرف پاک چین دوستی مزید مضبوط ہوگی بلکے باصلاخیت کھلاڑیوں کو اپنے جوہر دہکھانے کا موقع ملے گا-