ایشین جونیئر 33ویںانفرادی اسکواش چیمپئن شپ 2026 میں شرکت کے لیے پاکستانی اسکواڈ چین پہنچ گیا۔

13

اسلام آباد، 19 مئی ( اے پی پی): 33ویں ایشین جونیئر انفرادی اسکواش چیمپئن شپ 2026 میں شرکت کے لیے پاکستانی اسکواڈ چین پہنچ گیا ہے،  20 مئی سے شروع ہونے والے مقابلوں کے لیے کھلاڑیوں نے تیاریوں کا آغاز کر دیا ہے۔ گروپ کیپٹن (ریٹائرڈ) عرفان اصغر اور ہیڈ کوچ فہیم گل کی زیر نگرانی تربیت پانے والی یہ ٹیم 20 سے 24 مئی تک جاری رہنے والی چیمپئن شپ میں میڈلز جیتنے کے عزم کے ساتھ اسکواش کورٹ میں اترے گی۔ پاکستان کے 8 رکنی اسکواڈ میں بوائز کیٹیگری سے عبداللہ نواز (انڈر 19)، محمد عمیر عارف و نعمان خان (انڈر 17)، احمد ریان خلیل و سہیل عدنان (انڈر 15)، اور مصطفیٰ خان (انڈر 13) شامل ہیں جبکہ گرلز کیٹیگری میں سحرش علی اور ماہ نور علی (انڈر 15) ملک کی نمائندگی کا اعزاز حاصل کریں گی۔