اسلام آباد، 21 مئی ) اے پی پی): اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے پارلیمنٹ ہاؤس میں “ہم ہیں پاکستان” ایس ڈی جیز یوتھ مہم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایس ڈی جیز سیکریٹریٹ وفاقی و صوبائی قانون ساز اداروں میں ہم آہنگی کے لیے قائم کیا گیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ قومی اسمبلی نے صوبائی اسمبلیوں کو پارلیمانی کاکسز کے قیام کے لیے تربیت فراہم کی ہے، اور اب تمام صوبائی اسمبلیوں میں پارلیمانی کاکسز فعال کردار ادا کر رہے ہیں۔
اسپیکر نے کہا کہ 2024 اسپیکرز کانفرنس نے صوبائی اسمبلیوں کے درمیان تعاون کو فروغ دیا ہے۔ انہوں نے وفاقی جامعات اور صوبائی تعلیمی اداروں کے درمیان روابط مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ طلبہ اور نوجوان رضاکار قومی ترقی میں فعال کردار ادا کریں۔











