وزیراعظم کی شینگ ہوا نینگ یوان کے جی کی سی ای او سے ملاقات

7

ہانگژو، 24 مئی (اے پی پی ): وزیراعظم محمد شہباز شریف نے چین کے سرکاری دورے کے دوران ہانگژو میں شینگ ہوا نینگ یوان کے جی کمپنی کی چیف ایگزیکٹو آفیسر ایگنس سیو سے ملاقات کی۔

ملاقات میں قابلِ تجدید توانائی کے شعبے میں دو طرفہ تعاون پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم نے پاکستان میں قابلِ تجدید توانائی کی ابھرتی ہوئی مارکیٹ اور بڑھتی ہوئی طلب کو اجاگر کرتے ہوئے شمسی توانائی کے فروغ کے لیے حکومت کے پالیسی اقدامات سے آگاہ کیا۔