نواب شاہ، 29 مئی ( اے پی پی): صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے عیدالاضحی کے موقع پر زرداری ہاؤس نواب شاہ میں ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی سید غلام مصطفی شاہ اور منتخب نمائندوں نے ملاقات کی ہے۔
ملاقات کرنے والوں میں صوبائی وزراء حاجی علی حسن زرداری، ضیاء الحسن لنجار اور سید ذوالفقار علی شاہ سمیت ارکانِ سندھ اسمبلی شام تھے۔
ملاقات میں عید کی مبارکباد پیش کی گئی، اس کے علاوہ ملکی سیاسی صورتحال اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔
صدرِ مملکت نے ہدایت کی کہ منتخب نمائندے عوام کے درمیان رہیں، ان کے مسائل حل کریں اور فلاحی و ترقیاتی منصوبوں کو تیز کیا جائے۔











