وزیراعظم  شہباز شریف سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات

7

اسلام آباد ،4 جون( اے پی پی): وزیراعظم محمد شہباز شریف سے اراکین قومی اسمبلی گل اصغر خان اور راجہ اسامہ سرور نے الگ الگ ملاقات کی ہے۔

ملاقات میں متعلقہ حلقوں کے امور پر بات چیت  سمیت ملک کی مجموعی و سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہء خیال  کیا گیا۔

ملاقاتوں میں وفاقی وزیر برائے پبلک افیئرز یونٹ رانا مبشر اقبال  اور وزیراعظم کے معاون خصوصی طلحہ برکی بھی موجود تھے۔