قومی اقتصادی سروے 26-2025: لائیو سٹاک 3.7 اور فصلوں کی شرح نمو 2.4 فیصد تک محدود

3

اسلام آباد، 11جون(اے پی پی):قومی اقتصادی سروے 26-2025کے مطابق زرعی شعبہ کی شرح نمو2.8فیصد رہی جبکہ جاری مالی سال کے لئے شعبہ کا ہدف  4.5 فیصد  مقرر کیا گیا تھا۔رواں مالی سال کےلئے  فصلوں  کی شرح نمو کا ہدف 3.5 فیصد تھا جبکہ جولائی 2025 تا اپریل 2026کے دوران فصلوں کی شرح نمو 2.4 فیصد رہی۔ اقتصادی جائزہ رپورٹ کے مطابق لائیو سٹاک کے شعبہ کےلئے  ترقی کا ہدف 4.2 فیصدمقرر کیا گیا تھا جبکہ اس میں  شرح نمو 3.7 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔