اقتصادی سروے 2025-26 : جنگلات، ماہی گیری اور صنعتی شعبوں میں مثبت نمو ریکارڈ

4

اسلام آباد، 11 جون(اے پی پی):اقتصادی سروے 2025-26 کے مطابق جاری مالی سال کے دوران جنگلات، ماہی گیری اور صنعتی شعبوں میں مثبت نمو ریکارڈ کی گئی، تاہم یہ شرحیں مقررہ اہداف سے کم رہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مالی سال 2025-26 کے دوران جنگلات کے شعبے نے 2 فیصد نمو حاصل کی جبکہ ماہی گیری کے شعبے کی شرح نمو 1.6 فیصد رہی۔ اسی عرصے میں صنعتی شعبے کی شرح نمو 3.5 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

اقتصادی سروے کے مطابق رواں مالی سال کے لیے جنگلات کے شعبے کی ترقی کا ہدف 3.5 فیصد مقرر کیا گیا تھا جبکہ ماہی گیری کے شعبے کے لیے 3 فیصد اور صنعتی شعبے کے لیے 4.3 فیصد نمو کا ہدف رکھا گیا تھا۔