وزیراعظم یوتھ بزنس اینڈ ایگریکلچر لون سکیم نوجوانوں میں کاروباری سرگرمیوں کے فروغ میں اہم کردار ادا کر رہی ہے

5

اسلام آباد، 11جون (اے پی پی ):  اقتصادی سروے 2025-26 کے مطابق وزیراعظم یوتھ بزنس اینڈ ایگریکلچر لون سکیم نوجوانوں میں کاروباری سرگرمیوں کے فروغ میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔

جولائی تا فروری 2025-26 کے دوران 58 ارب روپے کے قرضے 1 لاکھ 14 ہزار 815 افراد کو فراہم کیے گئے۔قرضہ سکیم کے تحت 3 لاکھ 59 ہزار سے زائد روزگار کے مواقع پیدا ہوئے۔اثراتی مطالعے کے مطابق ہر قرضے سے اوسطاً 3.13 نئی ملازمتیں پیدا ہو رہی ہیں۔2013 سے اب تک سکیم کے تحت مجموعی طور پر 304 ارب روپے کے قرضے جاری کیے جا چکے ہیں۔سکیم سے مجموعی طور پر 5 لاکھ 35 ہزار 233 افراد مستفید ہوئے ہیں۔ پروگرام کے ذریعے اب تک 16 لاکھ 80 ہزار سے زائد روزگار کے مواقع پیدا کیے گئے۔سکیم نوجوانوں میں کاروباری صلاحیتوں کے فروغ اور ایس ایم ایز کی معاونت میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہے۔کم سہولت یافتہ طبقات کے لیے یہ پروگرام معاشی بااختیاری کا مؤثر ذریعہ بن چکا ہے۔

اقتصادی سروے کے مطابق یہ سکیم ملک کے مائیکرو اور چھوٹے کاروباروں کے لیے بڑے مالیاتی پورٹ فولیو میں تبدیل ہو چکی ہے۔