کوٹلی،12 جون )اے پی پی): آزاد جموں و کشمیر کے باشعور عوام نے کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے احتجاج کا حصہ بننے سے مکمل طور پر انکار کر دیا ہے۔ذرائع کے مطابق دیگر اضلاع کی طرح کوٹلی میں بھی حالات معمول کے مطابق ہیں، جہاں کاروباری مراکز اور بازار کھلے ہوئے ہیں جبکہ سڑکوں پر ٹریفک کی روانی بھی جاری ہے۔
ذرائع کے مطابق شہریوں نے انتشار اور بدامنی کی کال کو مسترد کرتے ہوئے اپنے روزمرہ معمولات جاری رکھے ہوئے ہیں۔ تعلیمی ادارے، دفاتر اور پبلک ٹرانسپورٹ معمول کے مطابق کام کر رہی ہے۔
مبصرین کا کہنا ہے کہ ہڑتال کی ناکامی کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی اور اس کے سرپرست بھارت کو واضح پیغام ہے کہ آزاد کشمیر کے باشعور عوام بدامنی اور عدم استحکام کی ہر سازش کو ناکام بنائیں گے۔











