اسلام آباد ،12 جون( اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف سے متحدہ قومی موومنٹ کے وفد نے ملاقات کی ہے۔
وفد کی قیادت متحدہ قومی موومنٹ کے کنوینر اور وزیر برائے وفاقی تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کی۔
وفد میں وزیر برائے قومی صحت سید مصطفیٰ کمال اور ارکین قومی اسمبلی فاروق ستار امین الحق اور جاوید حنیف شامل تھے۔
دارنِ ملاقات وزیراعظم کا کہنا تھا کہ متحدہ قومی موومنٹ حکومت کی ایک اہم اتحادی جماعت ہے اور ملک کی ترقی، معاشی استحکام اور عوامی فلاح کے ایجنڈے کی تکمیل میں اس کا مثبت اور تعمیری کردار قابلِ قدر ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ اشتراکِ عمل مستقبل میں بھی قومی مفاد اور عوامی خدمت کے لیے اسی جذبے کے ساتھ جاری رہے گا۔
ملاقات میں وفاقی بجٹ برائے مالی سال 2026-2027 کے حوالے سے گفتگو ہوئی سمیت ملک کی مجموعی و سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہء ہوا۔
ملاقات میں وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال ، وفاقی وزیر قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ ، وفاقی وزیر اقتصادی امور احد خان چیمہ، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ ، وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ بھی موجود تھے۔











