پاور ڈویژن کے منصوبوں کے لئے  88,000 ملین روپے کا ترقیاتی بجٹ مختص

5

اسلام آباد،12جون  (اے پی پی):وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال 2026-27 کے لیے سرکاری شعبہ کے سالانہ ترقیاتی پروگرام (پی ایس ڈی پی) کے تحت پاور ڈویژن کے منصوبوں کے لئے  88,000 ملین روپے کا ترقیاتی بجٹ مختص کیا ہے۔

  جمعہ کو جاری کی ایس ڈی پی دستاویز کے مطابق پہلے سے جاری منصوبوں کے لیے 83,823.036 ملین روپے  اور نئے منصوبوں کے لیے 4176.964 ملین روپے مختص کیے گئے ہیں۔ اہم جاری منصوبوں میں ضلع خضدار میں 132 کلو واٹ گریڈ سٹیشن کی تعمیر کے لیے 181 ملین روپے، ہری پور سب سٹیشن کے لیے 11,00 ملین روپے، 500 کے  ایچ وی ڈی سی ٹرانسمیشن سسٹم (تاجکستان و پاکستان انٹرکنیکشن) کے لیے 5113.510 ملین روپے، ورلڈ  بینک کے تعاون سے  تربیلا 5ویں توسیع ورلڈ بینک کے لیے442 ملین روپے، 220 کلوواٹ  کے وی عارف والا سب اسٹیشن اے ایف ڈی کے لیے 984.640 ملین روپے، الیکٹریسٹی ڈسٹریبیوشن ایفیشنسی امپروومنٹ پروجیکٹ (ای ڈی ای آئی پی) کے لیے 2418.051 ملین روپے،  500 کلو واٹ ڈبل سرکٹ ٹرانسمیشن لائن غازی بروتھہ تا فیصل آباد ویسٹ اے ڈی بی کے لیے 2608.061 ملین روپے مختص کیے گئے ہیں۔  نئے منصوبوں میں BESS  فریکوئنسی ریگولیشن کے لیے 3027.286 ملین روپے، ٹرانسمیشن کے ذریعے توانائی سکیورٹی کے فروغ کی صلاحیت سازی (بیسٹ-پاک پروگرام) کے لیے 550.183 ملین روپے، لیسکو کے تحت اے ڈی بی پاور ڈسٹریبیوشن اسٹرینتھیننگ پروجیکٹ کے تحت تھری فیز اے ایم آئی میٹرز کی فراہمی کے لیے 599.515 ملین روپے مختص کیے ہیں۔