پی ایس ڈی پی کے تحت انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن ڈویژن کے لیے 19,580 ملین روپے مختص

7

اسلام آباد،12 جون(اے پی پی ): پی ایس ڈی پی کے تحت انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن ڈویژن کے لیے 19,580 ملین روپے مختص کئے گئے۔

مالی سال 2026-27 کے لیے پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام (پی ایس ڈی پی) کے تحت آئی ٹی ڈویژن کے جاری اور نئے منصوبوں کے لیے فنڈز مختص کر دیے گئے ہیں۔

اسلام آباد میں ٹیکنالوجی پارک ڈویلپمنٹ منصوبے کے لیے 6,814 ملین روپے رکھے گئے ہیں، جبکہ انفارمیشن ٹیکنالوجی صنعت کی بحالی کے لیے 1,000 ملین روپے مختص کیے گئے ہیں۔

وزیراعظم آئی ٹی اسٹارٹ اپس پروگرام کے لیے 3,000 ملین روپے اور آئی ٹی ڈویژن کے دو نئے منصوبوں کے لیے 285 ملین روپے مختص کیے گئے ہیں۔

اعلامیے کے مطابق پی ایس ڈی پی میں آئی ٹی شعبے کے فروغ اور ڈیجیٹل معیشت کے استحکام پر خصوصی توجہ دی گئی ہے۔ جاری منصوبوں کی تکمیل اور نئے منصوبوں کے آغاز کے لیے ضروری وسائل فراہم کیے جا رہے ہیں۔