قومی غذائی تحفظ و تحقیق ڈویژن کے منصوبوں کے لیے 4,183 ملین روپے مختص

7

اسلام آباد، 12جون (اے پی پی):پی ایس ڈی پی کے تحت قومی غذائی تحفظ و تحقیق ڈویژن کے منصوبوں کے لیے 4,183 ملین روپے مختص کئے گئے  جبکہ مالی سال 2026-27 میں 9 جاری اور ایک نئے منصوبے کے لیے فنڈز فراہم کئے گئے ہیں،جاری 9 منصوبوں کے لیے 2,200 ملین روپے مختص کئے گئے ۔

قومی غذائی تحفظ اور پیداوار میں اضافے کے نئے پروگرام کے لیے 1,983 ملین روپے مختص کئے  گئے ہیں اس کے علاوہ خضدار اور تربت میں سیڈ سرٹیفیکیشن لیبارٹریوں کے قیام کے منصوبے جاری ہیں۔

تیلدار اجناس اور بارانی علاقوں میں زرعی پیداوار بڑھانے کے پروگرام شامل ہیں جبکہ زیتون کی کاشت اور تجارتی فروغ کے منصوبے کے لیے فنڈز فراہم کئے گئے ہیں۔

جانوروں کی بیماریوں پر قابو پانے اور شیخوپورہ میں ایگریکلچر ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے قیام کے منصوبے جاری ہیں اورجاری 9 منصوبوں کی مجموعی لاگت 43,610.5 ملین روپے مقرر کئے گئے ہیں۔

30 جون 2026 تک جاری منصوبوں پر متوقع اخراجات 7,862.910 ملین روپے تک پہنچنے کا تخمینہ لگایا گیا ہے علاوہ ازیں قومی غذائی تحفظ اور پیداوار میں اضافے کے نئے پروگرام کی مجموعی لاگت 17,000 ملین روپے مقرر کئے گئے ہیں جبکہ  پی ایس ڈی پی میں زرعی تحقیق، پیداوار اور غذائی تحفظ کے فروغ کو ترجیح دی گئی ہے ۔