وزارت موسمیاتی تبدیلی و ماحولیاتی ہم آہنگی کے 4 جاری منصوبوں کے لیے 2,477.760 ملین روپے مختص

2

اسلام آباد، 12جون(اے پی پی):پی ایس ڈی پی کے تحت وزارت موسمیاتی تبدیلی و ماحولیاتی ہم آہنگی کے 4 جاری منصوبوں کے لیے 2,477.760 ملین روپے مختص کئے گئے ہیں اسی طرح گرین پاکستان کی اپ سکیلنگ کے لیے 2,335.499 ملین روپے مختص کئے گئے ۔

وزارت موسمیاتی تبدیلی کی تکنیکی صلاحیتوں کو مضبوط بنانے کے لیے 40.661 ملین روپے مختص کئے گئے ہیں علاوہ ازیں گرین انٹرپرینیورشپ اور انوویشن کے فروغ کے لیے 51.600 ملین روپے مختص کئے گئے ہیں۔

 اسی طرح موسمیاتی تبدیلی، اربن فلڈنگ، خشک سالی اور قدرتی آفات کے خطرات کم کرنے کے لیے 50 ملین روپے مختص کئے گئے ہیں، پی ایس ڈی پی میں ماحولیاتی تحفظ اور موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے منصوبوں کو ترجیح دی گئی اورپائیدار ترقی اور ماحولیاتی ہم آہنگی کے لیے جاری منصوبوں کے لیے فنڈز فراہم کیے گئے۔