کابینہ کے اخراجات میں اضافے کا تاثر درست نہیں، وزراء تنخواہیں اور یوٹیلٹی بل خود ادا کر رہے ہیں,اعظم نذیر تارڑ

2

اسلام آباد، 14 جون (اے پی پی): وفاقی وزیر قانون سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے بجٹ 2026-27 پر بحث میں حصہ لیتے ہوئے کہا ہے کہ کابینہ کے اخراجات میں اضافے سے متعلق تاثر درست نہیں۔

انہوں نے ایوان کو بتایا کہ وزیراعظم کی ہدایت پر وزراء کفایت شعاری پالیسی کے تحت تنخواہیں نہیں لے رہے جبکہ بجلی، گیس اور دیگر یوٹیلٹی بل بھی اپنی جیب سے ادا کرتے ہیں۔

اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ وفاقی وزراء کو قانون کے مطابق صرف محدود سہولیات حاصل ہیں اور کفایت شعاری اقدامات کے تحت پٹرول کی ماہانہ حد 400 لیٹر سے کم کر کے 200 لیٹر کر دی گئی ہے۔