وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے سینیٹر میر دوستین خان ڈومکی، ارکانِ قومی اسمبلی چوہدری ندیم عباس ربیرا، ڈاکٹر صدف احسان اللہ، چوہدری عثمان اور محمد ادریس کی ملاقاتیں

1

اسلام آباد، 15 جون ( اے پی پی):  وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے سینیٹر میر دوستین خان ڈومکی اور ارکانِ قومی اسمبلی چوہدری ندیم عباس ربیرا، ڈاکٹر صدف احسان اللہ، چوہدری عثمان اور محمد ادریس نے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں۔

سینیٹر اور ارکانِ قومی اسمبلی نے وزیرِ اعظم کی جانب سے عالمی امن کے قیام کے لیے کی جانے والی کامیاب کوششوں پر انہیں زبردست خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ وزیرِ اعظم کی قیادت میں پاکستان کو اقوامِ عالم میں تاریخی عزت ملی ہے اور انہی کوششوں کی بدولت خطے میں قیامِ امن ممکن ہوا ہے۔ وزیرِ اعظم نے معزز ارکان کے جذبات کا خیر مقدم کیا، جبکہ ارکانِ پارلیمنٹ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ قومی مفادات کے تحفظ اور ملک کی ترقی و خوشحالی کے ایجنڈے کی تکمیل کے لیے وزیرِ اعظم کی قیادت میں اپنا بھرپور اور فعال کردار ادا کرتے رہیں گے۔

ملاقاتوں میں وفاقی وزیر برائے امورِ عامہ یونٹ رانا مبشر اقبال اور معاونِ خصوصی طلحہ برکی بھی موجود تھے۔