این سی اے ریڈ بال کیمپ لاہور میں کامیابی سے جاری

3

لاہور، 17 جون (اے پی پی): نیشنل کرکٹ اکیڈمی (این سی اے) اور قومی ریڈ بال کوچز کی زیرِ نگرانی این سی اے ریڈ بال کیمپ لاہور میں کامیابی سے جاری ہے، جس کے تحت صبح کے سیشن میں ایل سی سی اے گراؤنڈ پر کھلاڑیوں نے مختلف فیلڈنگ ڈرلز اور سخت فیلڈنگ سیشن میں بھرپور شرکت کی۔ لاہور میں منعقدہ اس تربیتی کیمپ میں ملک بھر سے 22 منتخب کھلاڑی شریک ہیں جو کوچز کی رہنمائی میں اپنی فیلڈنگ، فٹنس اور تکنیکی مہارتوں کو جدید خطوط پر استوار کر رہے ہیں، جبکہ کھلاڑیوں کی کارکردگی کو نکھارنے کے لیے لگایا گیا یہ خصوصی ریڈ بال کیمپ 10 جولائی تک جاری رہے گا۔