وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات

5

اسلام آباد، 17 جون ( اے پی پی):  وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی کے سیاسی و ملکی امور، بجٹ اور سندھ میں جاری وفاقی ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا گیا۔

ملاقات میں سینیٹر شیری رحمان، رکن قومی اسمبلی سید نوید قمر، نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سمیت دیگر وفاقی وزراء بھی شریک ہوئے۔وزیر اعظم نے وفاق اور صوبوں کے درمیان مؤثر رابطہ کاری کو قومی ترقی کے لیے ناگزیر قرار دیا۔

 ملاقات کے دوران  بلاول بھٹو زرداری نے گلگت بلتستان میں حکومت سازی میں حمایت پر وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا اور مشرق وسطیٰ کی صورتحال کے تناظر میں عالمی امن کے لیے وزیر اعظم اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی سفارتی کوششوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ اس موقع پر  اور دونوں رہنماؤں نے قومی اہمیت کے منصوبوں کی کامیاب تکمیل اور عوام کو بہتر سہولیات کی فراہمی کے لیے وفاقی و صوبائی اداروں کے درمیان قریبی تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔