ملتان:محرم الحرام کے سلسلہ میں موک ایکسرسائز

3

ملتان 19 جون)اے پی پی):ڈسٹرکٹ گورنمنٹ ملتان کی ہدایت پر محرم الحرام کے دوران کسی بھی ہنگامی صورتحال سے مؤثر انداز میں نمٹنے کی تیاریوں کے سلسلے میں ریسکیو 1122 ملتان نے امام بارگاہ لال کرتی، ملتان کینٹ میں موک ایکسرسائز کا انعقاد کیا۔ مشق میں ریسکیو کی ایمبولینس اور  فائر وہیکل نے حصہ لیا، جہاں مختلف ہنگامی حالات سے نمٹنے، بروقت رسپانس، انخلاء اور امدادی کارروائیوں کا عملی مظاہرہ کیا گیا۔ اس موک ایکسرسائز کی نگرانی ایمرجنسی آفیسر انجینئر محمد بلال نے کی، جبکہ مجموعی نگرانی ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر حسین میاں نے کی۔ اس مشق کا مقصد محرم الحرام کے دوران عوام کو بروقت، مؤثر اور محفوظ ایمرجنسی سروسز کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔