قومی اسمبلی نے جوہری توانائی، نیوکلیئر ریگولیٹری اتھارٹی، نیا پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی، نیشنل سکیورٹی ڈویژن اور انٹیلی جنس بیورو ڈویژن کے مطالباتِ زر منظور کر لی

5

اسلام آباد، 21 جون(اے پی پی ): اسپیکر قومی اسمبلی کی زیرصدارت ہونے والے اجلاس میں مالی سال 2026-27 کے وفاقی بجٹ کے تحت مختلف وزارتوں اور ڈویژنز کے مطالباتِ زر ایوان کی منظوری سے منظور کر لیے گئے۔

وفاقی وزیر خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب نے مطالبہ نمبر 4 پیش کرتے ہوئے اٹامک انرجی کے لیے 22 ارب 577 کروڑ 54 لاکھ 40 ہزار روپے کی گرانٹ کی منظوری کی تحریک پیش کی، جسے ایوان نے رائے شماری کے بعد منظور کر لیا۔اس کے بعد وزیر خزانہ نے مطالبہ نمبر 5 کے تحت پاکستان نیوکلیئر ریگولیٹری اتھارٹی کے لیے 2 ارب 35 کروڑ 73 لاکھ 87 ہزار روپے کی گرانٹ پیش کی، جسے بھی ایوان نے کثرتِ رائے سے منظور کر لیا۔

بعد ازاں مطالبہ نمبر 6 کے تحت نیا پاکستان ہاؤسنگ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے لیے 14 کروڑ 26 لاکھ 94 ہزار روپے کی گرانٹ پیش کی گئی، جسے ایوان نے آوازِ رائے (Voice Vote) کے ذریعے منظور کر لیا۔

وزیر خزانہ نے مطالبہ نمبر 19 کے تحت نیشنل سکیورٹی ڈویژن کے لیے 48 کروڑ 87 لاکھ 68 ہزار روپے کی گرانٹ پیش کی، جسے بھی قومی اسمبلی نے

منظور کر لیا۔اجلاس کے دوران مطالبہ نمبر 22 کے تحت انٹیلی جنس بیورو ڈویژن کے لیے 22 ارب 91 کروڑ 66 لاکھ 44 ہزار روپے کی گرانٹ بھی ایوان میں پیش کی گئی۔ قومی اسمبلی میں وفاقی بجٹ 2026-27 کے مطالباتِ زر کی منظوری کا مرحلہ وار عمل جاری ہے۔