لاہور،24 جون(اے پی پی ) :ایم ڈی راجہ منصور احمد کی زیر صدارت ہارٹیکلچر ڈائریکٹرز کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اس اجلاس میں ایڈیشنل مینیجنگ ڈائریکٹرز سونیا کلیم، نبیل ریاض سندھو اور زونا بٹ نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران پارکوں میں عوامی سہولیات کو بہتر بنانے کے لیے کیے جانے والے اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر ایم ڈی راجہ منصور احمد نے خصوصی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ شہر کی بیوٹیفیکشن پر بھرپور توجہ دی جائے اور پارکوں میں موجود خراب بنچز کی فوری مرمت کو یقینی بنایا جائے۔انہوں نے مزید تاکید کی کہ بارشوں اور خراب موسمی حالات کے دوران درخت گرنے سمیت تمام دیگر حادثات کی بروقت رپورٹ لازمی دی جائے۔











