اسلام آباد، یکم جولائی (اے پی پی): وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین بورڈ آف گورنرز سید قمر رضا اور مینجنگ ڈائیریکٹر اورسیز پاکستانیز فاؤنڈیشن افضال بھٹی نے ملاقات کی ہے۔
ملاقات میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے مسائل کے حل کیلئے فاونڈیشن کے اقدامات پر گفتگو ہوئی۔
دورانِ ملاقات وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی قوم کا قیمتی اثاثہ ہیں،بیرون ملک مقیم پاکستانی اپنی محنت کی کمائی پاکستان بھیج کر زرمبادلہ میں اپنا اہم حصہ ڈالتے ہیں۔
وزیرِ اعظم نے ہدایت کی ہے کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی بہبود کیلئے جاری منصوبوں و اقدامات میں مزید تیزی لائی جائے۔
ملاقات میں وزیرِ اعظم کو بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی بہبود اور انکو سہولت فراہم کرنے کیلئے مزید اقدامات کے لائحہ عمل پر بھی بریفنگ دی گئی۔
چیئرمین بورڈ آف گورنرز اور ایم ڈی او پی ایف نے عالمی امن کیلئے پاکستان کی کاوشوں پر وزیرِ اعظم کو خراج تحسین پیش کیا۔
وزیرِ اعظم نے او پی ایف کے اقدامات پر اطمینان کا اظہار سمیت مزید بہتری کیلئے جامع لائحہ عمل مرتب کرکے پیش کرنے کی ہدایت کی۔











