وزیرِاعظم شہباز شریف ایک روزہ دورہء قطر پر روانہ

5

اسلام آباد،13 جولائی (اے پی پی): وزیرِاعظم محمد شہباز شریف اپنے ایک روزہ دورہء قطر پر اسلام آباد سے روانہ ہو گئے ہیں۔سابق وزیرِ اعظم میاں محمد نواز شریف بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔

وزیرعظم قطر کےامیر شیخ تمیم بن حمد آلثانی سے ملاقات کریں گے اور قطر کے سابق امیر مرحوم شیخ حمد بن خلیفہ آل ثانی کے انتقال پر امیر قطر،قطری شاہی خاندان اور قطری عوام سے اظہار تعزیت کریں گے۔

وزیرِاعظم کا یہ دورہء قطر قطری شاہی خاندان، قطری عوام اور پاکستانی حکومت و عوام کے مابین دہائیوں پر محیط دیرینہ برادرانہ تعلقات کی عکاسی ہے۔

 نائب وزیرِاعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار اور وزیرِ اطلاعات و نشریات عطاءاللہ تارڑ بھی وزیرِاعظم کے ہمراہ ہیں۔