وفاقی وزراء انجینئر امیر مقام اور رانا ثناء اللہ کا ڈڈیال سے مسلم لیگ (ن) کے رہنما راجہ شعیب عابد کے اعزاز میں تقریب سے خطاب

6

اسلام اباد،16جولائی(اے پی پی):وفاقی وزراء انجینئر امیر مقام اور رانا ثناء اللہ نے ڈڈیال سے مسلم لیگ (ن) کے رہنما راجہ شعیب عابد کے اعزاز میں تقریب سے خطاب کرتے ہوۓ کہا کہ شعیب عابد  پارٹی امیدوار چوہدری محمد اظہر صادق کی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہوئے دستبردار ہو گئے۔

امیر مقام نے کہا کہ ٹکٹ میرٹ، مشاورت اور انتخابی حکمت عملی کے تحت دیا گیا۔  شعیب عابد پارٹی کا قیمتی اثاثہ ہیں، انہیں کبھی تنہا نہیں چھوڑیں گے،  شعیب عابد کی عزت اور سیاسی مقام میں مزید اضافہ کیا جائے گا، انھوں نے کارکنوں کو تمام اختلافات ختم کر کے متحد ہونے کی ہدایت کی۔

انھوں نے کہا کہ شیر کے نشان کی کامیابی ہر کارکن کی ذمہ داری ہے، میرپور ڈویژن سے مسلم لیگ (ن) کو سب سے بڑا مینڈیٹ ملنا چاہیے، پارٹی قیادت شعیب عابد کی قربانی کی قدر کرتی ہے.

وفاقی وزیر رانا ثناء اللہ نے کہا کہ شعیب عابد نے میاں نواز شریف اور پارٹی پر اعتماد کیا، انتخابات کا مقصد کامیاب ہو کر عوام کی خدمت کرنا ہے، حکومت بننے سے عوامی مسائل حل کرنے کے زیادہ مواقع ملتے ہیں۔مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ ترقیاتی سیاست کی ہے،  پاکستان میں بڑے منصوبے موٹرویز، ایئرپورٹس اور ترقیاتی کام مسلم لیگ (ن) کی پہچان ہیں۔