کوئٹہ، 21 جولائی(اے پی پی): ٹریفک پولیس نے شہر میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 20 سے زائد ٹریکٹرسیکشن 115 کے تحت بند کر دیے۔ٹریفک حکام کے مطابق کارروائی کے دوران بغیر ڈرائیونگ لائسنس ٹریکٹر چلانے والے ڈرائیوروں کے خلاف الگ سے جرمانے کیے گئے، جبکہ ریفلیکٹر لائٹس نہ ہونے پر بھی قانون کے مطابق چالان جاری کیے گئے۔ حکام کا کہنا ہے کہ ٹریفک قوانین پر سختی سےعملدرآمد یقینی بنانے کے لیے کارروائیاں آئندہ بھی جاری رہیں گی۔ انہوں نے ٹریکٹر مالکان اور ڈرائیوروں کو ہدایت کی کہ وہ ڈرائیونگ لائسنس،ریفلیکٹر لائٹس اور دیگر ضروری حفاظتی تقاضے پورے کریں تاکہ حادثات کی روک تھام اور شہریوں کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔











