ایم ڈی ہارٹیکلچر ایجنسی زاہد پرویز وڑائچ کا گریٹر اقبال  کاپارک کا دورہ، ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ

15

لاہور، 22 جولائی(اے پی پی  ):منیجنگ ڈائریکٹر ہارٹیکلچر ایجنسی ( پی ایچ اے )لاہورزاہد پرویز وڑائچ نے گریٹر اقبال پارک کا دورہ کیا۔دورے کے دوران ایم ڈی نے نیشنل ہسٹری میوزیم میں رکھے گئے نوادرات کا بھی جائزہ لیا۔

بعد ازاں زاہد  پرویز وڑائچ نے کنال پر بننے والے شپ ریسٹورنٹ سائٹ کا بھی دورہ کیا جس پر پر ڈائریکٹر انجینئرنگ نے جاری منصوبے کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔

اس موقع پر منیجنگ ڈائریکٹر زاہد پرویز وڑائچ نے کہا کہ شہریوں کو بہترین تفریحی سہولیات کی فراہمی کے لیے ہارٹیکلچر ایجنسی پُرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔