وفاقی دارالحکومت میں چہلم کا ماتمی جلوس اپنے روایتی راستوں پر  پر امن طور پر گامزن

6

اسلام آباد، 03اگست(اے پی پی ): وفاقی دارالحکومت میں چہلم کا ماتمی جلوس اپنے روایتی راستوں پر  پر امن طور پر گامزن ہیں ۔ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان میمن نے جلوس کے روٹس کا  خصوصی طور پر دورہ کیا۔ڈپٹی کمشنر کی جانب سے جلوس کے راستوں پر سیکورٹی امور کا جائزہ لیا گیا۔ڈپٹی کمشنر نے ٹریفک، پارکنگ اور دیگر انتظامی امور کا جائزہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کو تمام اسسٹنٹ کمشنرز کی  طرف سے فردا فردا بریفنگ دی گئی۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان میمن نے کہا کہ چہلم کے جلوس کے حوالے سے سخت سیکورٹی انتظامات کیے گئے ہیں۔سیف سٹی کیمروں اور سی سی ٹی وی کیمروں سے رئیل ٹائم نگرانی کی جا رہی ہے۔

ڈپٹی کمشنر کی جانب سے اسلام آباد پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں سے بھی ملاقات ہوئی اور انہوں  نے  تمام اہلکاروں کی کارکردگی کو سراہا ۔