صفائی کے معیار پر زیرو ٹالرنس، ناقص کارکردگی برداشت نہیں ہوگی: سی ای او ویسٹ مینجمنٹ کمپنی

6

ملتان، 12 اگست(اے پی پی): ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر فیصل سلیم کی ہدایت پر شہر میں صفائی کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے الٹی میٹم دے دیا گیا ہے۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر ویسٹ مینجمنٹ کمپنی عثمان اکرم نے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور صفائی آپریشن سمیت ویسٹ کولیکشن کے عمل کا تفصیلی معائنہ کیا۔اس موقع پر منیجر آپریشنز انوار الحق نے سی ای او ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کو صفائی آپریشن اور فیلڈ میں عملے کی کارکردگی کے حوالے سے بریفنگ دی۔

عثمان اکرم نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر فیصل سلیم کی ہدایات کے مطابق صفائی کے معیار میں بہتری کے لیے زیرو ٹالرنس پالیسی پر عملدرآمد کیا جا رہا ہے، صفائی آپریشن میں ناقص کارکردگی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ گلیوں، بازاروں، شاہراہوں اور پبلک مقامات پر صفائی کے معیار کی مسلسل مانیٹرنگ جاری ہے، جبکہ فیلڈ افسران اور عملے کی کارکردگی کا باقاعدگی سے جائزہ لیا جا رہا ہے۔ شہری صفائی سے متعلق اپنی شکایات کے اندراج کے لیے ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی ہیلپ لائن 1139 پر رابطہ کریں۔