لاہور12اگست (اے پی پی) ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز نے ڈی سی لاہور نیشنل سکواش چیمپئن شپ کا افتتاح کر دیا.ڈی سی لاہور نے سکواش کورٹ میں شاٹس کھیل کر باقاعدہ طور پر ٹورنامنٹ کا آغاز کیا.ڈپٹی کمشنر لاہور نے نیشنل آزادی کپ 2026 کے تین روزہ مقابلوں کا افتتاح کیا.نیشنل آزادی کپ 2026 میں انڈر 17 بوائز اور خواتین کے 42 ٹاپ کھلاڑیوں کا انتخاب کیا گیا۔آزادی کپ سکواش چیمپئن شپ کے فائنل مقابلے 14 اگست کو کھیلے جائیں گے ۔ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز نے بتایا کہ ملک بھر سے منتخب 42 باصلاحیت کھلاڑی نیشنل آزادی کپ سکواش چیمپئن شپ میں حصہ لے رہے ہیں۔
ٹورنامنٹ کے دوران کھلاڑیوں اور شائقین کے لیے بہترین انتظامات کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔ڈی سی لاہور نے بتایا کہ جشن آزادی کے موقع پر کھیلوں کا انعقاد نوجوانوں میں حب الوطنی کا جذبہ اجاگر کرے گا،نیشنل آزادی کپ میں بہترین ٹیلنٹ کی موجودگی پاکستان میں سکواش کے روشن مستقبل کی عکاس ہے جبکہ انڈر 17 کھلاڑیوں کا جوش و خروش دیکھ کر دلی خوشی ہوئی،آزادی کپ کے فائنل مقابلے 14 اگست کو جشن آزادی کی خوشیوں کو دوبالا کریں گے۔











