نیشنل چیمپئنز کپ: آفیشل اسپانسرز کا فائنلسٹ ٹیموں کے اعزاز میں پروقار عشائیہ

6

لاہور، 18 اگست ( اے پی پی): نیشنل چیمپئنز کپ کے آفیشل اسپانسرز کی جانب سے ٹورنامنٹ کی فائنلسٹ ٹیموں کے اعزاز میں  پروقار عشائیے کا اہتمام کیا گیا، جس میں فائنل میں جگہ بنانے والی ٹیموں ”رواج پاکستان گرینز” اور ”سپارکو پینٹس پاکستان گولڈ” کے کھلاڑیوں اور مینجمنٹ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

اس موقع پر ڈائریکٹر کمرشل پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) علی عدنان زیدی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے تمام سپانسرز اور سٹیک ہولڈرز کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے ٹورنامنٹ کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔

 انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کے ویژن کے مطابق ڈومیسٹک کرکٹ کو مزید مضبوط اور مستحکم بنایا جائے گا تاکہ ملک میں کرکٹ کا معیار مزید بہتر ہو سکے۔