گرین پاکستان ویژن: خانیوال میں اربن فارسٹ کے قیام کے لیے شجرکاری مہم کا آغاز

5

خانیوال،19 اگست (اے پی پی): وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن اور گرین پاکستان پروگرام کے تحت ضلعی انتظامیہ خانیوال کی جانب سے ریلوے اسٹیشن روڈ پر اربن فارسٹ کے قیام کے لیے شجرکاری مہم کے سلسلے میں پودے لگائے گئے ہیں۔

اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر خانیوال حنا ارشد اور ڈی پی او محمد عابد نے مقامی پارلیمنٹرینز، سول سوسائٹی کے نمائندوں اور مختلف محکموں کے سربراہان کے ہمراہ ریلوے روڈ پر اربن فارسٹ کے لیے نہ صرف سینکڑوں پودے لگائے بلکہ ان کی آبیاری کے لیے بھی انتظامات کیے ہیں۔