وزیر داخلہ محسن نقوی سے امریکی سفیر نیٹلی بیکر کی ملاقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق

5

اسلام آباد، 25اگست(اے پی پی):وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے امریکی سفیر نیٹلی بیکر نے منگل کو یہاں ملاقات کی۔

ملاقات میں خطے کی مجموعی صورتحال اور امن و استحکام سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

دونوں رہنماؤں نے پاک امریکہ دوطرفہ تعاون اور مختلف شعبوں میں تعاون مزید بڑھانے پر بات چیت کی۔پولیس آفیسرز کے باہمی پروگرامز اور ٹریننگ سے متعلق امور بھی زیر غور آئے۔

ملاقات میں منظم جرائم، منشیات اور انسانی سمگلنگ کے خلاف باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔

امریکی سفیر نیٹلی بیکر نے خطے میں امن و استحکام کے لیے فیلڈ مارشل کے مثبت سفارتی کردار کی تعریف کی-اس موقع پر وفاقی سیکرٹری داخلہ بھی موجود تھے۔