حضرت بابا بلھے شاہؒ کے 269ویں سالانہ عرس کی تقریبات کا آغاز، مینجر اوقاف کی گفتگو

2

قصور، 27 اگست (اے پی پی): حضرت بابا بلھے شاہؒ کے 269ویں سالانہ عرس کی تین روزہ تقریبات کا آغاز مزار مبارک کو غسل دے کر کر دیا گیا ہے، جو 29 اگست تک جاری رہیں گی۔

” اے پی پی” سے گفتگو کرتے ہوئے مینجر اوقاف غلام مصطفیٰ نے بتایا کہ عرس کے دوران چادر پوشی، تقاریری مقابلے، علماء کے خطابات، محفلِ مشاعرہ اور محفلِ سماع کی تقریبات منعقد کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ زائرین کے لیے سایہ دار جگہوں، پینے کے صاف پانی، میڈیکل کیمپ اور معلوماتی ڈیسک کے ساتھ ساتھ گاڑیوں کی سہولت کے لیے 5 مختلف مقامات پر کشادہ پارکنگ بھی قائم کی گئی ہے۔