بارشوں کے باعث راول ڈیم کے سپل ویز کھول دیے گئے، ضلعی انتظامیہ ہائی الرٹ

2

اسلام آباد، 01 ستمبر (اے پی پی): اسلام آباد اور گرد ونواح میں منگل کی صبح موسلا دھار بارش کے باعث راول ڈیم میں پانی کی سطح ڈیم کی مقررہ حد تک بلند ہونے پر بعد از دوپہر ڈیم کے سپل ویز کھول دیے گئے۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق راول ڈیم میں پانی کی سطح 1751.90 فٹ تک پہنچنے کے بعد سپل ویز کھولنے کا فیصلہ کیا گیا۔

سپل ویز کھولے جانے کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ نے ریسکیو 1122، پولیس اور دیگر متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت جاری کی ہے تاکہ تمام ادارے پیشگی احتیاطی تدابیر مکمل رکھیں۔

انتظامیہ کی جانب سے شہریوں کو ندی نالوں اور نشیبی علاقوں کے قریب جانے سے گریز کرنے کی اپیل بھی کی گئی ہے۔