پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم کی انگلینڈ کے ارونڈل کاسل کرکٹ گراؤنڈ میں ٹریننگ سیشن کا آغاز

3

اسلام آباد، 01 ستمبر (اے پی پی):  پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم نے انگلینڈ کے  ارونڈل کاسل کرکٹ گراؤنڈ میں ٹریننگ سیشن کا آغاز کر دیا ہے، ہیڈ کوچ شاہد انور نے کھلاڑیوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انگلش کنڈیشنز میں بیٹنگ کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا۔ کوچز کی زیرِ نگرانی منعقدہ اس جامع سیشن میں کھلاڑیوں نے بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ کی بھرپور پریکٹس میں حصہ لیا۔ پاکستان انڈر 19 ٹیم انگلینڈ انڈر 19 کے خلاف ایک یوتھ ٹیسٹ اور چار یوتھ ون ڈے میچز پر مشتمل سیریز کھیلے گی جس کا باقاعدہ آغاز کل سے چار روزہ یوتھ ٹیسٹ میچ کے ساتھ ہو رہا ہے۔