ہر ضلع میں ”سپیشل روڈ مینٹیننس اسکواڈ“قائم کرنے کا فیصلہ،وزیراعلیٰ مریم کی منظوری

5

 

 لاہور،08ستمبر ( اے پی پی )  : پنجاب کے ہر ضلع میں ”سپیشل روڈ مینٹیننس اسکواڈ“قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے روڈ مینٹیننس اسکواڈ کی منظوری دے دی ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی ویڈیو لنک اجلاس میں کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو اضلاع میں جاری ترقیاتی کاموں کی مانیٹرنگ کی ہدایت کی۔ روڈز کی روزانہ کی جانچ پڑتال، مینٹیننس، صفائی اور سڑک کی ٹوٹ پھوٹ کو درست کر نا روڈ مینٹیننس اسکواڈکے سپردہوگی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے مخصوص اربن روڈز پر کیٹ آئی کی تنصیب لازمی قراردینے کا حکم دیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے پائیداری اور خوبصورتی کے لیے تھرموپلاسٹک روڈ مارکنگز استعمال کرنے کا حکم دیا اور شہر اور تحصیل کے داخلی راستوں پرکنکریٹ کے داخلی دروازے تعمیر نہ کرنے کی ہدایت کی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ہر شہر کے داخلی راستے پر سرسبز و شاداب پلاٹ پر شہر کا نام کندہ کرنے کی ہدایت کی اور مخصوص سڑکوں کے ساتھ موجود بجلی کے کھمبوں کی مناسب روشنی یا سجاوٹ کے ساتھ روشن کرنے کا حکم دیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے فوڈ سٹریٹس کو مخصوص اور الگ تجارتی علاقوں کے طور پر منصوبہ بندی کرنے کا حکم دیا اور صوبہ بھر کی تمام سبزی منڈیوں میں رسائی، صفائی، ٹریفک کا انتظام اور منظم تجارتی سرگرمیوں کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے تمام پراجیکٹس کومنظور شدہ ڈیزائن، مواد اور ٹیکنیکل اسٹینڈرڈز کے مطابق مکمل کرنے کی ہدایت کی اور تمام اضلاع کے داخلی اور خارجی راستوں پرمیڈین ڈیزائن اور لینڈ اسکیپنگ کا حکم دیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کاروڈ کے درمیان کنکریٹ سے بنے اورپلانٹر نہ رکھنے کا حکم دیا اور کہا کہ ہر ضلع میں جاری پراجیکٹ کے دائرہ کار، وقت کی پابندی، معیار، اخراجات اور عملی پیش رفت کو کورکرنے کیلئے کی نگرانی کا نظام ہونا چاہیے۔ مناسب مارکنگ، لین مارکنگ، ٹریفک سائن اور ہدایتی نشانات نصب اور برقرار رکھا جائے۔ تمام روڈ سیفٹی اقدامات منظور شدہ تکنیکی معیار کے مطابق ہوں۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ ضلع کے داخلی راستوں کوجدید، عصری ڈیزائن اور چینی شہر کے داخلی راستوں کا حوالہ دیاجائے۔ تحصیل کے داخلی راستوں میں منظور شدہ ڈیزائن کے تصور پر عمل کیا جائے۔ داخلی راستوں کے ڈیزائن مقامی سیاق و سباق کے مطابق مناسب تبدیلی کے ساتھ اپنایا جائے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ لائٹنگ کی تنصیبات توانائی کی بچت والی، مضبوط، محفوظ اور آسانی سے برقرار رکھنے والی ہونی چاہئیں۔ فوڈ سٹریٹ میں مناسب انفراسٹرکچر، صفائی، پارکنگ،آمدورفت اور صفائی کے انتظامات شامل ہوں۔صوبے بھر میں جاری پراجیکٹ کی شفافیت اور معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔