سمن آباد ٹاؤن میں صفائی آپریشن کی مانیٹرنگ، تمام ویسٹ گاڑیوں کو ترپال سے ڈھانپنے کی ہدایت

3

 لاہور 23 ستمبر(اے پی پی) شہریوں کو صفائی کی بہترین سہولیات فراہمی کے لیے سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی شہریار عارف خان کی فیلڈ میں سخت مانیٹرنگ جاری ہے۔

مثالی صفائی انتظامات یقینی بنانے کے لیے سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی نے صبح سویرے سمن آباد ٹاؤن میں ڈور ٹو ڈور ویسٹ کولیکشن کے عمل کا جائزہ لیا۔سمن آباد ٹاؤن میں ورکرز کی حاضری اور کارکردگی کو چیک کیا۔

فیلڈ میں جاری صفائی آپریشن کا بھی جائزہ لیا۔جبکہ مسلم ٹاؤن،گلشن راوی اور مون مارکیٹ میں بھی صفائی انتظامات کا جائزہ لیا۔شہر بھر میں سو فیصد ڈور ٹو ڈور ویسٹ کولیکشن یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ ماحول دوست اقدامات کے تحت ڈور ٹو ڈور ویسٹ کولیکشن پر مامور رکشوں اور ویسٹ ٹھکانے لگانے والی تمام گاڑیوں کو ترپال سے ڈھانپنے کی ہدایت بھی جاری کیں۔

سی ای او شہریار عارف خان کا کہنا ہے کہ شہر میں صفائی کے معیار پرزیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل کیا جا رہا ہے۔ستھرا پنجاب ایجنسی لاہور کے افسران خود فیلڈ میں موجود رہ کر صفائی آپریشن کی سخت نگرانی کر رہے ہیں۔

مزید برآں ورکرز کی سو فیصد حاضری یقینی بنانےکے لیے سخت مانیٹرنگ جاری ہے۔لاہور کے شہریوں کو صاف اور خوشگوار ماحول کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔