وزیراعلیٰ پنجاب کے گرین، خوبصورت اور سموگ فری لاہور کے وژن کے تحت شجرکاری و بیوٹیفکیشن کا عمل جاری

6

لاہور، 23 ستمبر (اے پی پی): وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے خوبصورت، سرسبز اور سموگ فری لاہور کے وژن کے تحت ہارٹی کلچر ایجنسی لاہور کے تمام زونز میں گرین بیوٹیفکیشن، شجرکاری اور درختوں و پودوں کی نگہداشت کا عمل بھرپور انداز میں جاری ہے۔

ہارٹی کلچر ایجنسی لاہور کے زونز کی ٹیمیں علی الصبح شہر کی مختلف شاہراہوں، گرین بیلٹس اور پارکس میں درختوں کی ٹری واشنگ کے ساتھ ساتھ شجرکاری، موسمی پھولوں کی کاشت اور گرین ایریاز کی صفائی و نگہداشت میں مصروف رہتی ہیں۔شہر کے مختلف پارکس اور گرین بیلٹس میں درختوں، پودوں اور موسمی پھولوں کی بہتر نشوونما کے لیے پانی کی فراہمی، صفائی، تراش خراش اور دیگر ضروری ہارٹیکلچر سرگرمیاں صبح و شام جاری رکھی جا رہی ہیں۔

ہارٹی کلچر ایجنسی لاہور کی ٹیمیں شہر کے تمام زونز میں متحرک رہتے ہوئے گرین ایریاز کی خوبصورتی برقرار رکھنے، شجرکاری کو فروغ دینے اور سرسبز و شاداب ماحول کے قیام کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہیں۔درختوں کی صفائی، ٹری واشنگ اور بہتر نگہداشت کے ذریعے شہر کی سبز خوبصورتی برقرار رکھنے کے ساتھ ساتھ صاف ستھرا اور صحت مند ماحول یقینی بنانے کے لیے ہارٹی کلچر ایجنسی لاہور کی کاوشیں مسلسل جاری ہیں۔