وزیرِ اعظم شہباز شریف کی ایرانی صدر مسعود پیزشکیان سے ملاقات، پاکستان ایران تعلقات اور خطے کی صورتحال پر گفتگو

7

نیو یارک: 24 ستمبر ( اے پی پی): وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے 81 ویں اجلاس کے موقع پر ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پیزشکیان کے ساتھ ملاقات شروع ہو گئی ۔

ملاقات میں ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی بھی شریک ہیں. نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار، وزیرِ دفاع خواجہ محمد آصف، معاون خصوصی طارق فاطمی بھی وزیرِ اعظم کے ہمراہ ملاقات میں موجود ہیں.

ملاقات میں پاکستان ایران تعلقات اور خطے کی صورتحال پر گفتگو ہوگی۔