سپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت حکومت اور اپوزیشن کا اجلاس،مذاکرات کے ذریعے مسائل کے حل پر زور

6

اسلام آباد، 02 اکتوبر (اے پی پی):اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی زیرِ صدارت حکومت اور اپوزیشن اراکین کا اجلاس جاری ہے۔

سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا کہ میں صرف ثالث کا کردار ادا کر رہا ہوں، اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ مذاکرات کامیابی سے ہمکنار ہوں، میرا آفس مسائل کے حل اور مذاکرات کیلئے ہمیشہ کھلا ہے،میں نے مسائل کے حل کیلئے اپوزیشن کو ہمیشہ مذاکرات کی دعوت دی ہے،اختلافِ رائے اور مسائل کے حل کا واحد راستہ مذاکرات ہیں،عہدے اور دفاتر عارضی ہوتے ہیں اور پارلیمان ہی وہ واحد فورم ہے جہاں مسائل کا حل نکالا جاسکتا ہے۔

اجلاس میں وفاقی وزراء امیر مقام، رانا ثناء اللہ، محسن رضا نقوی، طلال چوہدری اور طارق فضل چوہدری، سینیٹر شیری رحمان، ارکان قومی اسمبلی سید نوید قمر اور اعجاز حسین جاکھرانی،اپوزیشن رہنما بیرسٹر گوہر خان، راجہ ناصر عباس، ملک عامر ڈوگر اور سابق اسپیکر اسد قیصر کے علاوہ سلمان اکرم راجہ شریک ہیں۔

سپیکر قومی اسمبلی نے حکومت اور اپوزیشن کے اراکین کا آفس آمد پر خیر مقدم کیا۔