نائب وزیراعظم  محمد اسحاق ڈار سے  بحرین کے وزیر خارجہ ڈاکٹر عبداللطیف بن راشد الزیانی کی ملاقات،دوطرفہ تعاون کو وسعت دینے بارے تبادلہ خیال

2

اسلام آباد،08اکتوبر(اے پی پی):نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے  بحرین کے وزیر خارجہ ڈاکٹر عبداللطیف بن راشد الزیانی نے جمعرات کو یہاں وزارت خارجہ میں  ملاقات کی۔ملاقات کے دوران دونوں وزرائے خارجہ نے پاکستان اور بحرین کے تعلقات کا جائزہ لیا اور دونوں ممالک کے درمیان اعلیٰ سطحی روابط میں مثبت پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے مختلف شعبوں بالخصوص تجارت، اقتصادی اور سرمایہ کاری کے شعبہ میں تعلقات کے ساتھ ساتھ کثیرالجہتی فورمز پر روابط کے ذریعے دوطرفہ تعاون کو مزید وسعت دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی امور پر بھی  تبادلہ خیال کیا گیا اور اس امر پر زور دیا گیا کہ چیلنجز سے نمٹنے اور تنازعات کے حل کے لیے مذاکرات اور سفارت کاری ہی سب سے قابل عمل ذرائع ہیں۔