شائقینِ کرکٹ پی سی بی لائیو پر تمام میچز براہِ راست دیکھ سکیں گے

4

 راولپنڈی، 08 اکتوبر ( اے پی پی): پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق شائقینِ کرکٹ اس سیریز کے تمام میچز اپنے او ٹی ٹی پلیٹ فارم ‘پی سی بی لائیو’ ایپ اور ویب سائٹ پر براہِ راست دیکھ سکیں گے۔ اس سہولت کے ذریعے اینڈرائیڈ، آئی او ایس اور ویب صارفین کو براہِ راست اسٹریمنگ تک رسائی حاصل ہوگی۔

پی سی بی لائیو پر براہِ راست میچز کی اسٹریمنگ کے ساتھ ساتھ ہائی لائٹس، کھلاڑیوں کے انٹرویوز، میچ تجزیے اور ڈومیسٹک و آرکائیو کنٹینٹ بھی دستیاب ہے۔

 اس سے قبل پاکستان اور آسٹریلیا کی 3 ون ڈے میچز کی سیریز کو بھی اسی پلیٹ فارم پر کامیابی کے ساتھ نشر کیا جا چکا ہے۔ پی سی بی نے اس او ٹی ٹی پلیٹ فارم کی تشہیر کے لیے ٹی وی سی) بھی جاری کر دیا ہے۔