صدر مملکت کو دو سال میں 6 ہزار سے زائد درخواستیں نمٹانے سے متعلق رپورٹ پیش

5

اسلام آباد،8اکتوبر  (اے پی پی):صدرِ مملکت آصف علی زرداری کو گذشتہ دو سال کے دوران 6 ہزار سے زائد درخواستوں کو نمٹانے سے متعلق رپورٹ پیش کر دی گئی۔

  جمعرات کو صدر مملکت کو جسٹس عرفان قادر کنسلٹنٹ (قانونی امور) نے 2024ء سے 2026ء کے دوران 6 ہزار سے زائد درخواستوں کو نمٹانے سے متعلق ایوان صدر میں رپورٹ پیش کی۔ رپورٹ کے مطابق 6 ہزار سے زائد درخواستوں کا فیصلہ کیا گیا جو درخواستوں  کے طریقہ کار کی تاریخ میں ایک ریکارڈ ہے۔

 صدرِ مملکت کو بتایا گیا کہ اس عمل میں شفافیت پر بھی خصوصی توجہ دی گئی جبکہ زیادہ تر مقدمات میں متعلقہ فریقین کی موجودگی میں فیصلے سنائے گئے۔سینیٹر سلیم مانڈوی والا بھی ملاقات کے دوران موجود تھے۔