وزیراعظم محمد شہباز شریف کی لاہور میں سید بابر علی سے ان کی اہلیہ کے انتقال پر تعزیت

4

لاہور ، 16 اکتوبر ( اے پی پی): وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ممتاز شخصیت سید بابر علی کی رہائش گاہ پر گئے اور ان کی اہلیہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

اس موقع پر وزیراعظم نے مرحومہ کی روح کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی اور اللہ تعالیٰ سے دعا کی کہ وہ مرحومہ کو اپنی جوارِ رحمت میں جگہ دے اور پسماندگان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔