ورلڈ-15 ورلڈ ٹینس ویمنز چیمپئن شپ کے فائنل

5

 

اسلام آباد، 16 اکتوبر ( اے پی پی):  پاکستان ٹینس فیڈریشن (PTF)

ٹینس کمپلیکس میں  ورلڈ-15 اسلام آباد جنید فیملی فاؤنڈیشن ورلڈ ٹینس ویمنز چیمپئن شپ 2026 جاری ہے۔ چیمپئن شپ کے  دوسرے مرحلے میں 17 ممالک کی 31 کھلاڑیوں کی شرکت کے درمیان ویمنز سنگلز اور ڈبلز کے سیمی فائنل مقابلے مکمل ہو گئے ہیں۔ ویمنز سنگلز کے سیمی فائنل میں فرانس کی آسٹرڈ سیروٹ نے چین کی رو ژی وو کو 5-7، 4-6 سے شکست دی، جبکہ تھائی لینڈ کی کامونوان یوڈپیچ نے جنوبی افریقہ کی ووزوکو مدلووا کے انجری کے باعث ریٹائرڈ ہونے پر فائنل میں جگہ بنائی۔ ویمنز ڈبلز میں کامونوان یوڈپیچ (تھائی لینڈ) اور رو ژی وو (چین) کی جوڑی نے کامیابی حاصل کی، جبکہ دوسرے میچ میں اناستاسیا کوپاریو (جرمنی) اور سیویل یولداشیوا (ازبکستان) کو واک اوور ملا۔ ایونٹ کے فائنل مقابلے کل (17 اکتوبر) کھیلے جائیں گے، جن میں ویمنز سنگلز کا فائنل صبح 11 بجے اور ڈبلز فائنل سہ پہر 3بجے ہو گا۔