سٹیزن نیٹ ورک فار بجٹ اکاونٹیبلٹی کی پارٹنر تنظیم نسا ء ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن کے زیراہتمام عوامی احتساب فورم کا انعقاد

9

کوئٹہ، 20 اکتوبر (اے پی پی): عوامی خدمات کے حوالے سے شہریوں کے تحفظات پر غور کرنے کے لیے جعفرآباد میں سٹیزن نیٹ ورک فار بجٹ اکاونٹیبلٹی کی پارٹنر تنظیم نسا ء ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن کے زیراہتمام عوامی احتساب فورم کا انعقاد کیا گیا۔  فورم کا مقصد صحت تعلیم اور بلدیاتی خدمات کے شعبوں میں عوامی خدمات کی فراہمی کے حوالے سے شہریوں کے تجربات آرا اور تحفظات پر تبادلہ خیال کرنا اور متعلقہ حکام کی توجہ مقامی سطح پر درپیش مسائل کی جانب توجہ مبذول کروانا تھا۔فورم میں اسٹیک ہولڈرز مقامی شہریوں کمیونٹی ورکرز، کسان، خواتین، مزدور، نوجوان اور سول سوسائٹی کے ارکان سمیت شرکاء کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ شرکاء نے اپنے تجربات کا باہمی تبادلہ کیا عوامی خدمات کی فراہمی درپیش مشکلات کی نشاندہی کی۔ فورم سے خطاب کرتے ہوئے نورمیمن ایگزیکٹو ڈاریکٹر نساء  ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن نے کہاکہ بجٹ سازی کے عمل میں مقامی کمیونٹی کی آواز اور ضروریات کوشامل کرنا اشد ضروری ہے،بجٹ محض اعداد وشمار اور سرکاری دستاویزات کانام نہیں بلکہ اس کا مقصد عوام کو بنیادی سہولیات فراہم کرنا اور ان کے معیار زندگی کوبہتر بنانا ہے۔