اسلام آباد،24 اکتوبر ( اے پی پی):قائم مقام صدر سید یوسف رضا گیلانی سے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ملاقات کی ہے۔
گورنر فیصل کریم کنڈی نے قائم مقام صدر کو خیبرپختونخوا کی تازہ صورتحال سے آگاہ کیا۔ملاقات میں خیبرپختونخوا میں امن و امان اور عوامی مسائل سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
گورنر فیصل کریم کنڈی نے خیبرپختونخوا میں حالیہ بڑے فیصلوں کے بارے میں قائم مقام صدر کو آگاہ کیا ۔











